Baaghi TV

چوہدری شجاعت اڈیالہ جیل پہنچ گئے، پرویز الہیٰ سے ملاقات

ch shujaat parve

چوہدری شجاعت حسین پرویز الہی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

چوہدری سالک حسین بھی چوہدری شجاعت کے ہمراہ موجود ہیں،چوہدری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پرویز الہیٰ سے ملاقات کی، چوہدری شجاعت نےموجودہ سیاسی صورتحال پر پرویز الہی سے بات چیت کی،چوہدری شجاعت حسین پرویز الہی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے،ملاقات کرنے والوں میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع اور چوہدری وجاہت شامل تھے،چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان 2 گھنٹے 40 منٹ ملاقات جاری رہی،ملاقات میں پرویز کی صحت، سہولیات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،

More posts