Baaghi TV

مردان میں نامعلوم شرپسندوں کا تھانے پر حملہ

crime

خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں نامعلوم شرپسندوں نے تھانے پر حملہ کیا ہے

مردان کے تھانہ بائیزئی پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا، نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ،دستی بم پھٹنے سے کانسٹیبل اسامہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دستی بم کے حملے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی،تاہم شرپسند بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق تھانےپر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

https://twitter.com/MarkhorTweets/status/1817998108711641506

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، آئے روز دہشت گرد حملے کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز نے آج بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور تین مختلف آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے.

More posts