Baaghi TV

آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم کمیٹی کا انتشاری ایجنڈا مسترد کر دیا،بھارتی سرپرستی بے نقاب

بھارتی فوج کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت میں سامنے آگئی، گٹھ جوڑ ایک بار پھر ثابت ہو گئی.

غیور کشمیریوں کی جانب سے کالعدم انتشاری کمیٹی کا بیانیہ مسترد ہونے پر سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آ گیا.بھارتی میڈیا پر حمایت کے بعد قابض بھارتی فوج نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کیلئے کیرن سیکٹر میں کالعدم کمیٹی کی ویڈیو چلادیں. 13 اور 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان، کو ایل او سی سے 75 میٹر کے فاصلے پر کیرن سیکڑر میں یہ ویڈیوز اسکرین پر چلائیں گئی ،سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوج نے بڑی سکرین پر کالعدم کمیٹی اور سرغنہ امان کی حمایت میں ویڈیو چلارکھی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام نے بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے اشتعال انگیز گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کردیا ہے۔

More posts