Baaghi TV

ٹرمپ کی کوشش، روس نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کر لی

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظور کرلی ہے اور کوشش کی جائے گی کہ امریکا، روس اور یوکرین مل کر کام کریں۔

وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب پائیدار امن کے لیے کام کرنے کے ساتھ فوری جنگ بندی کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس۔یوکرین امن معاہدہ مستقبل قریب میں ممکن ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے سیکیورٹی ضمانتوں سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ ہمارا مقصد جنگ کا خاتمہ اور روس کو روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے مضبوط سیکیورٹی سگنل ضروری ہے۔ زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو خوشی ہوگی اگر صدر ٹرمپ روس اور یوکرین رہنماؤں کی ملاقات میں شامل ہوں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کا استقبال کیا اور کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کے لیے بہتر انداز میں ختم ہو اور ان کے خیال میں روسی صدر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر معاملات درست رہے تو وہ یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کریں گے، تاہم وہ نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ عارضی طور پر حل ہو اور چند سال بعد دوبارہ لڑائی شروع ہو۔

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے اشتہارات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

موسمیاتی تبدیلیاں، بطور قوم غلطی کہاں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو جواب؟

صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش

پیوٹن اور مودی کی ٹیلیفونک گفتگو، عالمی امور پر تبادلہ خیال

More posts