Baaghi TV

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور آمدصحافیوں کو مہنگی پڑی،دوصحافیوں‌کے موبائل چوری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد کےد وران کوریج کے لیے جانے والے دو صحافیوں کے موبائل چوری کر لئے گئے

صحافی میاں انیب ظہیر اور ذیشان المانی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کوریج کے لئے موجود تھے کہ دونوں کے موبائل ایک ہی تقریب سے چوری ہو گئے، اردو نیوز کے رپورٹر ادیب یوسفزئی کا مائیک چوری ہو گیا تو وہ بعد ازاں مل گیا تاہم دو صحافیوں کے موبائل نہ مل سکے،

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں، پنجاب اسمبلی، لبرٹی گئے، آج شاہ محمود قریشی کے گھر گئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لاہور میں تین روز قیام کریں گے

لاہور میں شاہ محمود قریشی کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا پاکستان ہے میرا جہاں دل چاہے گا میں جاؤں گا، لاہور آیا ہوں تاکہ تمام تنظیمی دوستوں سے ملوں، اسیران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے گھر جارہا ہوں،ہماری حکومت نے جیل میں قید قیادت سے ملنے کے لیے باقاعدہ لیٹر لکھا جس کا جواب نہیں دیا گیا، نہ مجھے اپنے بانی سے ملنے دے رہے ہیں نہ قیادت سے ملنے دے رہے ہیں، حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ذمہ داری تحریک تحفظ آئین کی ہے۔

More posts