Baaghi TV

سیکورٹی فورسز کی کاروائی،کوہلو میں 5،پنجگور میں 4 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک ہو گئے

یہ عناصر علاقے میں بدامنی، حملوں اور خوف پھیلانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی نے نہ صرف ایک بڑے خطرے کو ٹال دیا بلکہ عام شہریوں کی جان و مال کو بھی محفوظ بنایا۔ کارروائی کے بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

پنجگور: سکیورٹی فورسز کی کارروائی،2کمانڈرزسمیت 4 دہشتگرد ہلاک؛
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقہ تاسپ میں انتہائی اہم دہشتگرد کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نےنٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی اہم دو شدت پسند کمانڈرز سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر عبدالمطلب اور کمانڈر سلیم عرف راکٹی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر عبدالمطلب جو ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا اور سابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کا ملازم رہ چکا تھا۔ جو متعدد دہشت گردانہ واقعات میں مطلوب تھا۔

More posts