Baaghi TV

یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر اسلام آباد شہر کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، اور کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سکیورٹی سرویلنس کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کیپیٹل سمارٹ سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔کیپیٹل سمارٹ سٹی میں شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سکیورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کے سکوپ اور دائرہ کار کو پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔ اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے کیپیٹل سمارٹ سٹی منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنانے پر زور دیا گیا۔ سیف سٹی میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت قرار پایا ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی،

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی سے کیپیٹل سمارٹ سٹی میں منتقلی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ محرم الحرام کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے وقت اور وسائل کی بچت ممکن ہوئی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

More posts