Baaghi TV

وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

pak railway

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر تعینات نابینا قلی اکبر علی جمالی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی نے اکبر علی جمالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر نے نابینا قلی کی آنکھوں کے ممکنہ علاج کے لیے اپنی جیب سے مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست اپنے محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے اکبر علی جمالی کو وزارت ریلوے میں ملاقات کے لیے بھی مدعو کیا ہے جہاں وہ خود ان کی مالی امداد اور بیٹے کی ملازمت کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے۔

سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ اکبر علی جمالی گزشتہ کئی برسوں سے اپنی کمسن بیٹی کے سہارے مسافروں کا سامان اٹھا کر روزی روٹی کما رہے تھے جس کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی۔

شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

More posts