الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر طلال چوہدری کو 8جنوری کو طلب کر لیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق این اے 96 فیصل آباد ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8جنوری کو طلب کیا گیا ہے جبکہ حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدواربلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ پر نوٹس لیاتھا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کارنر میٹنگ میں شرکت پر وزیر مملکت اور امیدوار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا
