عمران خان سے ملاقات کی اجازت نا ملنے پر بہنوں نے جیل کے قریب دھرنادے دیا-
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم جیل انتظامیہ نے ابھی تک کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی، جس کے خلاف علیمہ خان اور دیگر نے جیل کے قریب دھرنا دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے آج کارکنوں کو کال دی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں، تاہم انتظامیہ نے اس تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے، اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ انہیں بحریہ ٹاؤن کے فوراً بعد پولیس نے ناکے پر روک لیا ہے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے بھی سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ رکشے پر سوار ہو کر کٹھن اور دشوار راستوں سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہو چکی ہیں،سفر کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، عمران خان کی خاطر یہ جدوجہد نہیں رکے گے-
شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ
واضح رہے کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے عمران خان سے ملاقاتیں بند ہیں، اور حکومت کا مؤقف ہے کہ کسی کو بھی جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ماس سے قبل عمران خان کی بہنیں کارکنوں کے ساتھ جیل کے باہر دھرنا دیتی رہی ہیں-
