Baaghi TV

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

‎
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہر میں رات کے وقت موسم خنک اور خشک رہے گا، جبکہ صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
‎محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اور جمعہ کو یہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
شمال مشرق سے خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے بعد جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

More posts