سینیٹر راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے باضابطہ طور پر سینیٹر راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔چیئرمین سینیٹ کے اعلان کے مطابق یہ تقرری اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت اور پارلیمانی قواعد و ضوابط کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹر راجا ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جسے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کو مقرر کیا جا چکا ہے۔ یوں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن قیادت کی تقرری مکمل ہو گئی ہے،
