Baaghi TV


آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں ڈیرل مچل نمبر ون


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
‎آئی سی سی کے مطابق ویرات کوہلی اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، افغانستان کے ابراہیم زدران تیسری جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ سلمان آغا ایک درجہ ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان 23ویں اور فخر زمان 27ویں پوزیشن پر ہیں۔
‎ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، افغانستان کے راشد خان دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
‎ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

More posts