اوکاڑہ (نامہ نگار: ملک ظفر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کی زیرِ نگرانی طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں محکمانہ ترقی (لسٹ اے) کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا۔
امتحانی مرکز میں ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی لیگل، انسپکٹر اسٹیبلیشمنٹ، لائن آفیسر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران موجود رہے اور امتحانی عمل کی نگرانی کی۔ یہ امتحان کانسٹیبل سے اگلے رینک میں ترقی کے لیے لیا جاتا ہے۔
تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 310 پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ محکمانہ امتحانات میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے اور تمام امیدواروں کو یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر امیدوار اپنی محنت، قابلیت اور لگن کی بنیاد پر ترقی حاصل کر سکتا ہے۔
