ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے مواقع تلاش کر رہا ہے، تاہم امید ہے کہ وہ کوئی مختلف راستہ اختیار کرے گا۔
ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہی ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کے لیے موقع ڈھونڈ رہا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا اور صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ حالیہ دورۂ ایران کے دوران انہوں نے بطور دوست ملک اپنے تحفظات کھل کر ایرانی قیادت کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
اسرائیل ایران پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ
