دبئی میں سوشل میڈیا پر کسی شخص، ادارے یا کمپنی کے خلاف توہین آمیز پوسٹس، کمنٹس یا مواد شیئر کرنے پر سخت قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر 250,000 سے 500,000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے، اور بعض کیسز میں ایک سال یا اس سے زائد قید بھی دی جا سکتی ہے۔ بعض صورتوں میں دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں۔
دبئی پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کی توہین یا ساکھ کو نقصان پہنچانے پر فوری کارروائی ہوگی۔ قوانین واٹس ایپ، پرائیویٹ چیٹس، یا ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس پر بھی لاگو ہوتے ہیں، اور اسکرین شاٹس کو ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پچھلے سالوں میں متعدد افراد کو 50,000 درہم تک کے سول جرمانے ادا کرنا پڑے ہیں، جس پر پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے بار بار الرٹ جاری کیے ہیں کہ "سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے پہلے سوچیں”۔
دبئی میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس کے لیے سخت قوانین نافذ
