کراچی میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم واقعہ کے بعد بلوچستان فرار ہوگیا تھا، ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم پولیس افسر کا بیٹا ہے اور رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی عناد نکلی، ملزم نے پوری منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد رینجرز اہلکار کو قتل کیا،واضح رہے کہ رینجرز اہلکارعبدالقیوم کو 18 جولائی کو لیاری میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی کاروائی،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیت گرفتار کرلیا گیا،ملزم غفار خان ولد گل زمین کو دوران پیٹرولنگ ایم اے جناح روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ 268/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
