Baaghi TV

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر انوراگ کشیپ کا ردعمل

showbiz

بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ سامنے آنے والی دستاویزات میں نام آنے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

انوراگ کشیپ نے بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایپسٹین سے ان کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایپسٹین فائلز میں ان کا حوالہ ایک ای میل تھریڈ کے ذریعے سامنے آیا، جس میں مختلف عالمی ورکشاپس کے ممکنہ شرکاء کی فہرست شامل تھی اس ای میل میں ایک بالی ووڈ ہدایت کار کا ذکر تھا، جسے بعض حلقوں نے انوراگ کشیپ سے جوڑنے کی کوشش کی۔

انوراگ کشیپ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بیجنگ کا سفر نہیں کیا اور نہ ہی انہیں ایسی کسی تقریب یا ای میل کا علم ہے پیشہ ورانہ بنیادوں پر انہیں مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوتیں ضرور ملتی رہتی ہیں، لیکن وہ شاذ و نادر ہی ان پر ردعمل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے بننے والی سنسنی خیز خبریں ان کی فلموں سے بھی زیادہ مقبول ہو جاتی ہیں ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ایپسٹین فا ئلز میں کسی کا نام آ جانا لازمی طور پر مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا، کیونکہ ان ریکارڈز میں ای میلز، سفری تفصیلات اور دعوت ناموں سمیت متعدد معروف شخصیات کے نام شامل ہیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ، پرنس اینڈریو اور بل گیٹس بھی شامل ہیں۔

More posts