چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ بھارتی اداکار راجپال یادیو کا جیل منتقل ہونے سے قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے پولیس کے سامنے سرنڈر کرنے سے پہلے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس رقم موجود نہیں اور انہیں کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں خود کو تنہا محسوس کر رہے ہیں اور انہیں یہ مرحلہ اکیلے ہی برداشت کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ نئی دہلی ہائی کورٹ نے چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں راجپال یادیو کو دی گئی رعایت واپس لیتے ہوئے انہیں 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالتی حکم کے مطابق تہاڑ جیل میں خود کو گرفتار کرایا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے وکیل نے عدالت سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
چیک باؤنس مقدمات: جیل جانے سے قبل اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل
