Baaghi TV


این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اپریل کو ہوگی

ecp


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 5 اپریل 2026 کو ہوگی جبکہ انتخاب کے لیے پبلک نوٹس 18 فروری کو جاری کیا جائے گا۔
‎ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری کو جاری ہوگی اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ کو ہوگی۔
‎نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
‎این اے 256 کی نشست سردار اختر مینگل کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی، جو تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔

More posts