Baaghi TV


غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہید


غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی فائر بندی کے باوجود فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
‎سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیہ علاقے میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ افراد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ جنوبی شہر خان یونس میں علی الصبح ایک اور حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
‎غزہ سٹی میں بھی اسرائیلی گولہ باری سے ایک شخص جان سے گیا۔ الشفا اور ناصر ہسپتالوں نے کم از کم سات لاشوں کی تصدیق کی ہے۔
‎ادھر ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا کہ افواج فائر بندی معاہدے کی حماس کی جانب سے خلاف ورزیوں کے جواب میں کارروائیاں کر رہی ہیں۔

More posts