Baaghi TV

19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت

spain

‎سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے سے متعلق حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
‎مشترکہ اعلامیہ میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلز نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مجوزہ تبدیلیاں وسیع نوعیت کی ہیں جن کے تحت فلسطینی زمین کو نام نہاد اسرائیلی ریاستی اراضی قرار دیا جا رہا ہے۔
‎بیان کے مطابق ان اقدامات سے اسرائیل کی غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی انتظامی کنٹرول مزید مضبوط ہوگا، جو خطے میں امن کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
‎اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایسے فیصلے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں اور فلسطینی عوام کے حقوق کو متاثر کرتے ہیں۔
‎مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے ممالک میں سعودی عرب, برازیل, فرانس, ڈنمارک, فن لینڈ, آئس لینڈ, انڈونیشیا, آئرلینڈ, مصر, اردن, لگزمبرگ, ناروے, فلسطین, پرتگال, قطر, سلوینیا, اسپین, سویڈن اور ترکیے شامل ہیں۔
‎اعلامیے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر پائیدار امن کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

More posts