بلوچستان کے ضلع چمن میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا کلی شادیزئی کے علاقے میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کا بڑا کمرہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
