خیبر پختونخوا میں پاکستان-افغانستان درمیانی سرحد پر افغان طالبان کی فورسز نے بدھ کی شام کو متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، منظم اور انتہائی مؤثر جواب دیا ہے۔ یہ جارحیت چترال، خیبر، مومند، کُرم اور باجوڑ کے حساس سیکٹرز میں کی گئی، جہاں پاک فوج اور سرحدی دستوں نے طالبان کی غلط فہمی کو ختم کرنے کے لیے سخت کارروائی کی۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق افغان فریق کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہےبھاری تعداد میں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی متعدد چوکیاں، اسلحہ اور دیگر آلات مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ پاکستانی فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی نے سرحد کی حفاظت کو مضبوط بنایا ہے، اور کوئی بھی جارحانہ اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا فوری اور سخت جواب
