اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے کسی بھی ممکنہ جانشین کو نشانہ بنانے کے لیے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ مل کر فوج کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار رہا جا سکے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری میں ایرانی حکومت کے خلاف جاری آپریشن کو بھی جاری رکھا جائے گا۔
ان کے بیان کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خامنہ ای کے کسی بھی جانشین کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اسرائیلی وزیر دفاع
