ایران نے خلیجی ممالک پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔
ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر کوئی حملہ نہیں کیا اور نہ ہی ایران کی پالیسی سول آبادی کو نشانہ بنانے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے خلاف ہے اور اگر کسی واقعے میں ایران پر الزام عائد کیا جا رہا ہے تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے تیار ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جنگ کے دوران دبئی اور قطر کے رہائشی علاقوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
خلیجی ممالک پر حملوں کی تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا: ایران
