Baaghi TV


سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی


سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں قائم آبزرویٹریوں میں اجلاس منعقد ہوئے، جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
‎تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادت موصول نہ ہو سکی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے تمام آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے ملنے والی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔
‎اعلان کے مطابق جمعہ 20 مارچ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی اور اسی روز ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

More posts