Baaghi TV


خلیجی ممالک کے دفاع کے لیے یوکرینی ماہرین کی تعیناتی، زیلنسکی کا انکشاف

kaif


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے دو سو سے زائد یوکرینی فوجی ماہرین مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔
برطانوی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ یوکرینی ٹیمیں پہلے ہی متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ مزید ماہرین کویت روانہ کیے جا رہے ہیں تاکہ خطے میں دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
‎زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین نے حالیہ برسوں میں ڈرون حملوں کے خلاف مؤثر دفاعی تجربہ حاصل کیا ہے، جس کی وجہ سے دیگر ممالک بھی اس مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
‎انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا سمیت گیارہ ممالک نے حالیہ ہفتوں کے دوران خلیجی ممالک پر ہونے والے ایرانی شاہد ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے یوکرین سے مدد طلب کی ہے۔

More posts