Baaghi TV

اپنا گھر ہر شہری کا حق، آسان قرضوں کی فراہمی اولین ترجیح قرار

loan

‎وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر شہری کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
‎اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
‎اجلاس میں تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس نے اپنی سفارشات پیش کیں جبکہ کم لاگت گھروں کی فراہمی اور اس شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
‎وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے نہ صرف رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ ملک میں لاکھوں نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
‎انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے گا اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

More posts