وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر ہونے والے میزائل حملے میں پاکستانیوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔
ماہرین کے مطابق حالیہ حملوں نے خلیجی خطے میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے اور مختلف ممالک اس کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔
یو اے ای حملہ، وزیراعظم کا اظہار تشویش، پاکستانیوں کی مدد کی یقین دہانی
