Baaghi TV

کویت میں امریکی طیارے کی ویڈیو لگانے پر صحافی گرفتار

‎کویت میں امریکی لڑاکا طیارے کے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس پر صحافتی آزادی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
‎تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کویتی صحافی احمد شہاب کو حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے تقریباً 6 ہفتے قبل کویت سٹی میں پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں امریکی فورس کا تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ دکھایا گیا تھا۔
‎کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
‎تنظیم کے مطابق یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کے ہیں، جنہیں اکثر آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو دبانے یا خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف اظہارِ رائے کی آزادی متاثر ہوتی ہے بلکہ میڈیا کے کردار پر بھی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

More posts