Baaghi TV


مشرق وسطیٰ بحران، روس امن کیلئے سفارتی کردار ادا کرے گا

russia

‎روس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران کے حل کے لیے سفارتی سطح پر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جنیوا میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ روس خطے میں امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
‎میخائل الیانوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ روس نہ صرف کشیدگی کم کرنے بلکہ تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ ان کے مطابق صدر پوتن نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق اختلافات کو کم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کی ہیں۔
‎بیان میں کہا گیا کہ روس اس مقصد کے حصول کے لیے ایران، خلیجی ممالک، اسرائیل اور امریکا کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ایک متوازن اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جا سکے۔
‎ماہرین کے مطابق روس کی یہ پیشکش خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ مختلف عالمی طاقتیں اس تنازع کے حل کے لیے مختلف سفارتی راستے تلاش کر رہی ہیں۔
‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تمام فریقین سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو مشرق وسطیٰ میں امن کی امید پیدا ہو سکتی ہے، تاہم اس کے لیے اعتماد سازی اور مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہوں گی۔

More posts