Baaghi TV

مراکش میں فوجی مشق کے دوران 2 امریکی اہلکار لاپتہ

missing persons

‎مراکش میں افریقا کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشق کے دوران دو امریکی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں، جس کے بعد وسیع پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
‎امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مراکش کے علاقے تان تان میں پیش آیا، جہاں دونوں اہلکار تربیتی مشق کے دوران ایک پہاڑی چوٹی کے قریب موجود تھے اور اچانک لاپتہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
‎بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، مراکش اور دیگر شریک ممالک نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں زمینی، فضائی اور سمندری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ لاپتہ اہلکاروں کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے۔
‎یہ واقعہ “افریقن لیوائن” نامی سالانہ فوجی مشق کے دوران پیش آیا، جو براعظم افریقا میں امریکا کی سب سے بڑی مشترکہ مشق سمجھی جاتی ہے۔ اس مشق کی میزبانی مراکش، گھانا، سینیگال اور تیونس کر رہے ہیں، جبکہ اس میں متعدد ممالک کی افواج حصہ لے رہی ہیں۔
‎مشق کا مقصد شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور بحرانوں یا ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔
‎حکام کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر فراہم کی جائیں گی۔

More posts