پی ایس ایل 11 کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اہم مقابلے میں حیدرآباد کنگزمین نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
میچ کے آغاز میں زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔ اگرچہ کنگزمین نے پاور پلے میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور دو وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا کر مضبوط آغاز کیا، لیکن اس کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔
صرف 4 رنز کے اضافے سے مزید چار وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم دباؤ میں آ گئی اور وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ پاور پلے کے بعد بیٹنگ مکمل طور پر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔
کپتان لیبوشن 20 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ معاذ صداقت 11، عثمان خان 8 اور عرفان خان صرف ایک رن بنا سکے۔ گلین میکسویل کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشال پریرا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔
دوسری جانب صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور 54 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم زیادہ دیر نہ ٹک سکی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناہید رانا نے 2 اور محمد باسط و سفیان مقیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 11 فائنل، حیدرآباد کنگزمین کا زلمی کو 130 رنز کا ہدف
