Baaghi TV


آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے کارگو جہاز میں آگ، دھماکے کی آواز بھی سنی گئی

‎آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے ایک کارگو بحری جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد خطے میں سمندری سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
‎جنوبی کوریا کی کارگو کمپنی کے مطابق یہ جہاز متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے تقریباً 70 کلومیٹر شمال مغرب میں لنگر انداز تھا جب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
‎دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے کے ساتھ ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، جس کے بعد فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
‎وزارت خارجہ کے مطابق جہاز پر عملے کے 24 افراد سوار ہیں، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں اس طرح کے واقعات عالمی سپلائی چین پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
‎حکام کے مطابق ریسکیو اور تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

More posts