بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے بیرون ملک طبی معائنے کے باعث اپیلوں کی فوری پیروی سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں سزا معطلی کی اپیلوں کو فوری سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر کی طبیعت کے باعث قانونی کارروائی کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مختلف اہم مقدمات میں وکالت کر رہے ہیں اور حالیہ عدالتی کارروائیوں میں مرکزی قانونی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے طبی معائنے اور جیل ملاقاتوں سے متعلق معاملات بھی سیاسی اور قانونی حلقوں میں زیر بحث ہیں۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بھی آنکھوں کے عارضے میں مبتلا
