Baaghi TV

‎چین میں امریکی وزیر خزانہ کو سیکیورٹی چیک پر مختصر طور پر روکے جانے کی ویڈیو وائرل

‎چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ایک سرکاری تقریب کے دوران مختصر وقت کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گریٹ ہال آف دی پیپل کے باہر پیش آیا جہاں امریکی وفد ایک سرکاری ضیافت میں شرکت کیلئے پہنچا تھا۔
‎ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی سیکیورٹی اہلکاروں نے اسکاٹ بیسنٹ کو داخلی اجازت نامہ یا کلیئرنس بیج نہ ہونے پر دروازے پر روک لیا۔
‎بعد ازاں امریکی وزیر خزانہ کے معاونین نے مطلوبہ کارڈ فراہم کیا جس کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
‎یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے تعلقات تجارت، تائیوان اور عالمی سیاسی معاملات پر کشیدگی کا شکار ہیں۔
‎دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعے کو مختلف انداز میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں بعض صارفین نے اسے چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد اور بدلتے ہوئے عالمی طاقت کے توازن سے جوڑا۔
‎تاحال امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

More posts