صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے۔ہم نے ہمیشہ 73کے آئین کے تحت کام کیے۔ہم سب ملکر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ہم سب ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔بھٹو کا خاندان کےشہداء نے ملک کیلئے جانیں قربان کیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا،بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھا یا۔جب بھارت کے جہاز گرائے تو انکی عقل ٹھکانے لگی۔ہم نے انکے وہ 8 جہاز گرائے جو معصوم پاکستانیوں پر بم گراکر گئے تھے۔بھارت کے40جہاز نشانے پر تھے جنہیں گرا سکتے تھے۔ہم نےلوگوں کو معاشی خودمختاری دینی ہے۔جدید دور میں زراعت کو فروغ دیں گے۔
