سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 اور 4 جون کو پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آپریشن کے نتیجے میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے زیر استعمال ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
