ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے سندھ کی ثقافت پر حملہ کیا، وہ سندھ کے عوام سے معافی مانگیں۔
میئر سکھر اور ترجمان حکومت سندھ ارسلان شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران نامناسب الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں، گلگت بلتستان میں اسٹیٹ ایکٹرز اور جوکرز کو روکا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے سندھ کی ثقافت پر حملہ کیا ہے، کیپٹن صفدر سندھ کے عوام سے معافی مانگیں، اگر کوئی شک ہے تو کیپٹن صفدر سندھ سے الیکشن لڑکر دیکھ لیں، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے دلوں میں بستی ہے، کیپٹن صفدر کو عوام سے دور رکھا جائے۔ ،صفدر عوان صاحب صرف ایک دن کے لیے سندھ تو ائیں اور سندھ کے لوگوں کے مسئلے سنیں ،جس مقام پر مریم نواز اور شہباز شریف ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیپٹن صفدر جیسے جوکرز کو عوام سے دور رکھیں۔ انہوں نے سندھ کی ثقافت پر حملہ کیا ہے، کیپٹن صفدر ریاست اور پاکستان کے لیے خطرہ ہیں،گلگت بلتستان میں غیر اخلاقی تنقید کی جارہی ہے، کیپٹن صفدر پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کر رہے ہیں، سندھ کے لوگ باشعور ہیں آپ ہاتھ جوڑ کر یہاں کی عوام سے معافی مانگیں۔ مراد علی شاہ اور بلاول صاحب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اس صوبے میں حکومت جاری ہے، ہمارا ہاتھ جوڑ کر لوگوں کو خوش آمدید کہنا ثقافت کا حصہ ہے،
