Baaghi TV

امریکا کے ایران پر حملے، آبنائے ہرمزمیں بھی جھڑپیں،ایران کے بحرین،کویت پر جوابی حملے

امریکا نے ایران پر پھر حملے شروع کر دی ہیں اور تہران سمیت مختلف شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دارلحکومت تہران اور ایرانی شہربندرعباس میں بھی دھماکا سنا گیا ہے،ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ قشم اور ہینگام جزائر پر میزائل حملے ہوئے ہیں جبکہ ایرانی بندرگاہ گر گان میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں،امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں، یہ حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیےجارہے ہیں،ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی اور امریکی افواج کے درمیان سمندر میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب ،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر جاری حملوں میں کوئی کردار نہیں۔

امریکا کی جانب سے آج رات ایران پر بڑے حملے کے اعلان کے بعد ایرانی شہر سیریک اور میناب میں دھماکوں کی آواز یں سنی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں فی الحال نوعیت معلوم نہیں ہوئی۔ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے.

امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے،ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں

امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمد و رفت بند کر دی ،ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا ، آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں، ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے ان سے بمباری بند کرنے کو کہا ہے،ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست بات کی، امریکی فوج نے ایران پر 49 ٹوماہاک میزائل داغے،امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔ اگرایران نے ڈیل نہ کی تو بمباری سے انکا براحال کردیں گے،دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ٹرمپ کا ایرانی حکام سے رابطے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے،ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے کارروائی کی۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16 طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائرکیے جانے پر ایف 16 طیارہ بھاگنے پرمجبور ہوگیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔

امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے خطے میں 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت کے علی السالم اور احمد الجابر بیسز پر حملے کیے، بحرین کے شیخ عیسیٰ ائیر بیس کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائیاں کیں۔

More posts