Baaghi TV

امریکا کا ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ خطے میں بحری نگرانی جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے امریکی بحری جہاز خطے میں موجود رہیں گے، تاہم ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں پر عائد ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات کو اسلام آباد معاہدے کے تحت انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے مطابق یہ اقدامات بحری راستوں کی بحالی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جائیں گے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کرے گی۔ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ راستوں اور اوقات کار کی پابندی تمام بحری جہازوں کے لیے لازمی ہوگی تاکہ سمندری نقل و حمل کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ناکہ بندی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کی بحالی سے عالمی تجارتی اور توانائی کی منڈیوں میں استحکام آنے کی توقع ہے، کیونکہ یہ آبی گزرگاہ دنیا کی اہم ترین تیل بردار شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے۔

More posts