تہران: ایران کے دارالحکومت تہران سے روانہ ہونے والی ایک کمرشل پرواز کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پہنچ گئی۔ حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی کے حوالے سے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیفران ایئرلائن کی پرواز نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے لینڈ کیا۔
یہ پرواز فروری میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد تہران سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔
فضائی رابطوں کی بحالی کو خطے میں سفری سرگرمیوں کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مسافروں اور ایئرلائن انڈسٹری کے لیے بھی اسے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
جنگ کے بعد تہران سے دبئی پہلی کمرشل پرواز پہنچ گئی
