بھارت میں امتحانی بے ضابطگی کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک زور پکڑنے لگی
نااہل اورخوفزدہ مودی حکومت نوجوانوں کی بڑھتی تحریک کوکچلنے کیلئے اوچھے اورظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی.بین الاقوامی جریدے الجزیرہ کے مطابق؛انسانی حقوق کے کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے دوران جبری ہسپتال منتقلی پرپارٹی کا احتجاج شدت اختیارکرگیا،بانی کاکروچ جنتا پارٹی ابھیجیت دپکے نے یکجہتی کیلئے خود بھوک ہڑتال شروع کی توان پربھی سیاہی پھینک دی گئی، کاکروچ جنتا پارٹی نے حالیہ مہینوں میں نوجوانوں، بالخصوص طلبہ میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ تحریک امتحانی نظام میں شفافیت، پرچہ لیک کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے
