افغان طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت کی نئی لہر، صوبہ بدخشاں میں حالات پھرکشیدہ ہو گئے
غیرقانونی طالبان رجیم کےامن وامان کے جھوٹے دعوے زمین بوس، اپنا ہیڈ کوارٹرزبھی نہ بچا سکے،افغان میڈیا کے مطابق؛صوبہ بدخشاں کے ضلع یفتل میں ضلعی ہیڈ کوارٹرزپرمخالف گروپ نے حملہ کرکے طالبان اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا،طالبان مخالف مسلح گروہ نے ضلع یفتل کےمرکزپر حملہ کرکے کئی گھنٹے تک علاقے کا کنٹرول سنبھالے رکھا،طالبان مخالف فورسز نے ضلع یفتل کے مرکز میں داخل ہو کراپنا پرچم بھی لہرا دیا،حملہ آورگروپ ضلعی ہیڈ کوارٹرزسے بڑی مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اورفوجی سازوسامان ساتھ لے گیا،
