Baaghi TV

پیٹرول ایک روپے سستا، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

‎اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
‎نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسےمقرر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔
‎یاد رہے کہ اس سے قبل 25 جولائی کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اس سے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے قیمت 335 روپے 18 پیسے تک جا پہنچی تھی، جبکہ ڈیزل 4 روپے 80 پیسے مہنگا ہو کر 383 روپے 46 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
‎حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 17 جولائی سے 25 جولائی کے مختصر عرصے کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ 60 روپے 16 پیسے کا بڑا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

More posts