لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، تاہم واقعے میں وہ محفوظ رہیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ برکت مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر ہیلمٹ اور پتھر مارے اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سعدیہ سہیل رانا نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں
