Baaghi TV

ملک کی معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کو ترجیح دے رہی ہے جو نجی شعبے کی قیادت میں سرمایہ کاری، صنعت اور برآمدات کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر استوار کریں۔

وزیراعظم نے نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار معاشی ترقی سے متعلق اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے حوالے سے لائحۂ عمل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں پبلک اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے فروغ کے لیے جامع روڈ میپ تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات، زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے بنیادی محرک بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پبلک ایکویٹی مارکیٹ ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بینکاری شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم ابھی بھی محدود ہے، جس کے باعث متبادل سرمایہ کاری ذرائع کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

More posts