Baaghi TV

اسپیشل برانچ ریلوے پولیس نے دو ٹکٹ چیکرز کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

قصور
اسپیشل برانچ ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز (STE) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ریلوے اسٹیشن قصور پر ٹرین کی اچانک چیکنگ کے دوران 14 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ کے عوض STE ارشد کو 6,350 روپے جبکہ STE سرور شاہ کو 6,400 روپے ادا کیے، تاہم انہیں کوئی ٹکٹ جاری نہیں کی گئی

مسافروں کے بیانات کی روشنی میں محکمہ ریلوے کو مالی نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کے الزام میں دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس قصور میں مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے

More posts