Baaghi TV

تیسرا ہاکی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دیدی

sports

پاکستان نے جنوبی کوریاکو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دے کر ہاکی ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی-

پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے دی،اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ہاکی ٹیسٹ کے دسویں منٹ میں جنوبی کوریا نے "کم ہیون جنگ” کے گول کے ساتھ برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی،تاہم، کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے متواتر گول اسکور کیے اور میچ 3-4 سے اپنے نام کر لیا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کیلئے "رانا وحید” نے دوسرا گول بنایا لیکن 5 منٹ بعد کوریا کے "کم یانگ” نے تیسرا گول کردیاچوتھے کوارٹر میں پاکستان کے لئے "حنان شاہد ” اور "عبدالرحمن” نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے پاکستان کو 3-4 کی سبقت دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی،4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے خلاف 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حیات زکریا نے 32 ویں منٹ، رانا وحید اشرف نے 45 ویں منٹ، عبدالرحمٰن نے 55 ویں منٹ اور شاہد حنان 57 ویں منٹ فیلڈ گول اسکور کیا۔

میچ کے مہمانِ خصوصی وفاقی محتسب اعلی نوید کامران بلوچ تھے، جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا،میچ کے اختتام پر منعقدہ پروقار تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی،اس موقع پر چیئرمین پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی اولمپین حسن سردار اور چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان، ڈی جی پی ایس بی سپورٹس بورڈ یاور حسین بھی موجود تھے۔

More posts